جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستانی سفیر کی پاک امریکی کمیونٹی سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل

26 اگست, 2022 12:23

واشنگٹن : امریکہ میں پاکستانی سفیر نے پاک امریکی کمیونٹی سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کردی ہے۔

پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے نام خط میں ہم وطنوں سے وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ 2022 میں عطیات کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آگے بڑھیں جو غیر معمولی مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ حالیہ غیر معمولی بارشوں، بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے ملک کے بیشتر حصوں کو متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روسی زیر قبضہ یوکرینی جوہری پلانٹ سے بجلی کی فراہمی منقطع، امریکہ کا سخت ردعمل

خط کے مطابق جان و مال، انفراسٹرکچر اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ لوگوں کا ذریعہ معاش درہم برہم ہو گیا ہے۔ فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ آفت کی شدت اور نقصانات بہت زیادہ ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں پاکستان میں مصیبت زدہ عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔

سفیر نے خط میں مزید کہا کہ اب تک، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے 66 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا جا چکا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہونے والی بارشیں دیگر علاقوں میں مزید تباہی مچا سکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top