جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان کو سری لنکا جیسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا : آئی ایم ایف

14 اپریل, 2023 10:32

آئی ایم ایف سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر معاشی پالیسی فریم ورک بنا رہے ہیں، امید ہے کہ پاکستان کو دیوالیہ جیسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلنا جارجیوا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امید ہے کہ پاکستان اپنا موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کرلے گا اور اسے سری لنکا اور گھانا جیسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام جو اقدامات کر رہے ہیں، ان سے امید ہے کہ ہم اس پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرلیں گے، اس وقت ہم پاکستان کی مالی یقین دہانیوں کو یقینی بنانے پر بات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کی بیرونی فنڈنگ کی شرط، پاکستان کو معاہدے کیلئے یو اے ای کا انتظار

ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو موسمیاتی چیلنجز کاسامنا ہے، لیکن پاکستان نے جن معاملات پر اتفاق رائے کیا ان پر عمل سے پروگرام مکمل کرسکتے ہیں، یہ ہم سب کی خیر سگالی سے ممکن ہوگا۔

آئی ایم ایف سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کے مستقبل کی پائیداری پر سوچنا ہوگا، پاکستان کے ساتھ مل کر بڑی محنت سے ایسا پالیسی فریم ورک بنا رہے، جس سے معاشی خطرات ٹل جائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top