جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کی بھارت میں مسلمانوں پر پولیس تشدد کی شدید مذمت

12 جون, 2022 14:00

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارت میں مسلمانوں پر پولیس کے تشدد کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمان پر امن احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے تھے، بھارت میں مسلمان نمازجمعہ کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کررہے تھے، بھارتی ریاست نے نہتے مسلمان مظاہرین پر بہیمانہ تشدد کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ریاست کی جانب سے مسلمان مظاہرین پر فائرنگ کی گئی، بھارت میں ہندو توا پولیس ملازمین اقلیتوں پر مظالم کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پر امن تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم کا مودی کو جوابی خط

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری بھارت میں مسلمانوں پر بڑھتے مظالم کا نوٹس لے، بھارتی مسلمانوں کی مذہبی آزادی کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top