جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان ریلوے کا مزید دو گاڑیاں بحال کرنے کا فیصلہ

20 اکتوبر, 2022 13:48

لاہور : سیلاب کے باعث رکنے والا ٹرین آپریشن اب بحالی کی جانب گامزن ہے، عوام ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس کو اگلے ماہ بحال کردیا جائے گا۔

پشاور اور کراچی کے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس کو 20 نومبر اور راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس کو 25 نومبر کو بحال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کے سیلاب متاثرہ شخص کی اپیل پر آرمی چیف نے امدادی سامان بھجوادیا

علامہ اقبال، سکھر اور ملت ایکسپریس کو آج سے بحال کیا جارہا ہے۔ پاکستان ریلوے اب تک 8 گاڑیاں بحال کرچکا ہے۔ سیلاب کے باعث 27 اگست کو ٹرین آپریشن کو معطل کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top