جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لایا، کردار کو سراہتے ہیں : امریکہ

15 جولائی, 2021 09:22

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم محفوظ افغانستان چاہتے ہیں، پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پرلایا، کردار کو سراہتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکہ کی خطے میں دلچسپی برقرار ہے، جو محفوظ اور پرامن افغانستان کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جارج بش نے افغانستان سے فوجی انخلا کو غلطی قرار دیدیا

انہوں نے کہا کہ مستحکم جنوبی ایشیاء کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے مفادات مشترکہ ہیں۔ کئی سال سے پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پرلایا۔

ان کا کہنا مزید تھا کہ دونوں ممالک کے انسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ مفادات ہیں۔ افغانستان کا بوجھ عالمی برادری کو اٹھانا ہوگا۔ امن عمل بڑھانے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ پاکستان اور امریکہ محفوظ افغانستان چاہتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top