مقبول خبریں
پاک فوج کا ٹانک میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے کرنل شہید
ٹانک : پاک فوج نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی ہے۔ جس دوران دو انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے، جبکہ پاک فوج کے کرنل شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران دو انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ دہشتگردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
دہشتگردوں کی فائرنگ سے کرنل مجیب الرحمان بھی شہید ہو گئے ہیں۔ کارروائی کے دوران پاک فوج نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور مواصلاتی نظام تحویل میں لے لیا۔
پاک فوج کے شہید ہونے والے کرنل مجیب الرحمان کا تعلق ضلع استوار کے علاقے بنجی سے تھا، انہوں نے لواحقین میں بیوہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔