جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چائےنوشی ؛ ہمارا قومی نشہ

01 جنوری, 2022 13:00

چائے لفظ کا ماخذ کیا ہے مجھے اب تک مستند طور پر معلوم نہیں ہوا مگر دل کہتا ہے کہ چائے لفظ چاہ سے نکلا ہوگا۔ چائے چاہت کا نام ہے چائے چاہ کا نام ہے اور اگر چائے کے لئے دل میں چاہت نہیں تو پھر وہ دل اور معدہ چاہت والے جذنے سےعاری ہے۔ جو لوگ چائے کو فقط مشروب سمجھتے ہیں وہ خواب غفلت میں ہے اور چائے کی حقیقی معرفت سے کوسوں دور ہیں۔

 

من میں تیری یاد کا تسلسل اور چائے کی مہک
جیسے شدید دھند میں باغوں کی سیر ہو
(منقول)

 

چائےمشروب نہیں فقط چائے تو زندگی کا ساتھ ہےوہ ساتھ جو ہر خوشی اور غمی میں قدم باقدم ساتھ ہو۔

 

چائے ٹھنڈی رات میں سرگوشیوں کی سماعت ہے، چائےٹوٹےجسموں کی تازگی کا سامان ہے، چائے تھکےذہنوں کی بیداری کا اسرار ہے، چائے غم اور خوشی میں بھی ساتھ ہے۔ عام لوگ چائے کو نوش کرتے ہیں مگر اسرار چائے جس کے روبرو کھل چکا ہے وہ چائے نوش نہیں کرتا بلکہ محسوس کرتا ہے، چائے کے کپ کو ہونٹوں سے لبالب پی کر معدے کی زینت بنانے والے لوگ اور ہوتے ہیں اور چائے کے کپ کو جذبات کے ہاتھ سے تھام کر ہونٹوں سے لگاکر چسکیاں لے لے کر روح میں اتارنے والے اور ۔

 

حسین موسم ہے منظرِ یار کا انتظار کرتا ہوں
کوئی تو اُسے بتا دو میں چائے پر اس کا انتظار کرتا ہوں
(منقول)

 

Chai Shayari | Tea Poetry in Urdu - Sad Poetry Urdu

 

ویسے زندگی کے بہت سے مسئلوں کا حل چائے میں پنہاں ہے۔بہت سارے معاملے میں عاشقا ن چائے کا عقیدہ بڑا مضبوط ہے اور اس عقیدہ پر مضبوطی کے ساتھ اڑے ، ڈٹے رہتے ہیں۔

 

جیسے سر میں درد ہو تو دوا نہیں چائے، جسم میں درد ہو تو دوا نہیں چائے، نیند آرہی ہو تو چائے، ذہن کو تازگی فراہم کرنی ہو توچائے ، کوئی مہمان آجائے تو چائے ، کھانےکے بعد چائے، رشتہ والے آئے تو چائے پر، بزنس ڈیل ہوتو چائے پر، گھر کے معاملات سلجھانے ہو تو چائے پر، محبت سے ملاقات ہو تو چائے مطلب زندگی چائے کے ارگرد گزر رہی ہوتی ہے۔

 

اک دو تین چار
چائے پیجیئے بار بار

 

ایک دوست سے ہماری ملاقات ہوئی تو ہم نے پوچھا اور سناؤ کیا چل رہا ہے؟ کہتا ہے بس ناکامیاں اور چائے چل رہی ہے۔میں نے حیران ہوکر پوچھا مطلب ؟

کیا  آپ کو معلوم ہے  : پاکستان میں انقلاب آچکا ہے

 

کہتا ہےکہ بھئی کوشش کرتاہوں کہ کچھ ڈھنگ کا کام کرلوں مگر اس میں ناکام ہوجاتا ہوں تو اس ناکامی کو زائل کرنے واسطہ چائے پیتا ہوں۔ پورے دن میں آدھا دن چائے کی پیالی سے باتیں کرتے کرتے گزرجاتی ہے ، اس دن یہ درک ہوا کہ چائے تو اپنوں سے زیادہ اپنی ہے ورنہ ناکامی میں اپنے بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔ یہ حقیقت تو سب کو معلوم ہے کہ لوگ بے وفا ہوسکتے ہیں مگر چائے نہیں۔

 

Funny Quote About Big Cup of Tea - Crayon

 

چائے کے بارے میں بہت سے جذبات اور احساسات لکھے گئے ہیں جیسے کہا گیا ہےکہ چائے بلکل نیند جیسی ہے جو ہر وقت اچھی لگتی ہے۔اس طر ح ایک چائے کا شائق کہتا ہے یہ جو ہمارا دل ہے بس چائے چائے کرتا ہے۔چائے کے بارے میں بہت سے شاعروں نے اپنے جذبات کچھ یوں بیان فرمائیں ہیں کہ

 

ایک شاعر کو جب اس کی محبوبہ نے بتایا کہ اسے بھی چائے پسند ہے تو انھوں نے جذبات کا ظہار کچھ یوں کیا کہ

 

کیا کہا "خوب جمے گی ہماری”
یعنی آپ بھی چائے کی شوقین ہیں!

 

اس طرح چائے اور معشوق کی محبت میں گرفتار معشوقہ نے اپنی محبت کچھ یوں بیان کی کہ ؛

 

تم اس لئے اچھے لگتے ہو
تمھاری رنگت چائے جیسی ہے

 

چائے بے شک و بلا امتیاز ہر طبقے کی پسند ہے اورچائے کے ہوٹلز وہ واحد مقام ہے جہاں ہر قسم کے طبقات دم توڑدیتے ہیں۔ چائے کا شمار مشروبات کی مرشد میں ہوتا ہے جیسے کھانے میں بریانی کا مقام ہے ،جیسے پھلوں میں آم کا مقام ہے اسی طرح مشروبات میں چائے کا مقام ہے اورچائے ہمارا قومی مشروب بن چکا ہے۔ 

 

میرے درد کی شدت کو کم کیجئے
نام چائے کا لے کر مجھ پر دم کیجئے
نوٹ: جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

[simple-author-box]

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top