جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہباز گِل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم، چار ہفتوں کے لیے امریکہ جانے کی اجازت

29 مارچ, 2023 11:30

لاہور : عدالت نے شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکلنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تین ہفتوں میں جواب بھی طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ شہباز گل کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کن وجوہات کی بنا پر نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ ان کے خلاف اسلام آباد اور پنجاب میں مقدمات درج ہیں۔ سپریم کورٹ کے سو موٹو کیس میں یہ نقطہ اٹھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان کی مقدمات میں ضمانت ہوئی ہے، ابھی ٹرائل ہونا باقی ہے۔ عدالت نے کہا کہ خواجہ آصف کیس اور پرویز مشرف کیس بھی آپ کے سامنے ہیں۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ رول ان کیسز کے بعد بنائے گئے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ آپ صرف ایف آئی آر کی بنیاد پر انہیں حرکت کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ شہباز گِل سے استفسار کیا گیا کہ آپ کہاں جانا چاہتے ہیں ؟ شہباز گِل نے کہا کہ میں 3 یا چار ہفتوں کے لیئے امریکہ جانا چاہتا ہوں۔

عدالت نے شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکلنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تین ہفتوں میں جواب بھی طلب کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top