جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید پانچ کشمیری نوجوان شہید

30 جنوری, 2022 13:24

سرینگر: بھارتی فوجیوں نے مزید پانچ کشمیری نوجوان شہید کردیے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے پلوامہ اور بڈگام میں نہتے نوجوانوں کے گھروں پر چھاپے مارے، گرفتاری کا بہانہ بناکر بے قصور پانچ کشمیری شہید کردیئے۔

بھارتی فورسز کی سفاکیت پر کشمیری عوام سڑکوں پر آئی، شدید احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہندو توا مودی حکومت کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے : وزیراعظم

کے ایم ایس کے مطابق احتجاج کے پیش نظر کٹھ پتلی انتظامیہ نے جگہ جگہ کڑے پہرے لگوا دیئے۔

پلوامہ، بڈگام اور سرینگر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top