جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ممکن نہیں : اسرائیل

12 ستمبر, 2022 10:25

تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے کو روکنے کیلئے سفارتی مہم چلا رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران سے معاہدہ ممکن نہیں۔

اسرائیل مذاکرات میں شامل یورپی جماعتوں کی جانب سے تہران کے ساتھ مایوسی کا اظہار کرنے کے بعد نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری معاہدے کی تجدید کی توقع نہیں رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے فلسطینیوں کیلئے ویزوں سے متعلق نئے قوانین شدید تنقید کے بعد مؤخر

ہفتے کے روز برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے کہا تھا کہ انہیں ایران کے ارادوں کے بارے میں سنگین شکوک ہیں، جسے تہران نے غیر تعمیری بیان قرار دیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ کابینہ کو بریفنگ میں بتایا کہ یورپی طاقتوں نے ان کے واضح موقف پر شکریہ ادا کیا ہے۔ اسرائیل جوہری معاہدے کو روکنے اور ایران پر سے پابندیاں اٹھانے سے روکنے کے لیے ایک کامیاب سفارتی مہم چلا رہا ہے۔ یہ ابھی ختم نہیں ہوا، سڑک لمبی ہے، لیکن حوصلہ افزاء نشانیاں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top