جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اب پنجاب میں کامیابی کے بعد ہماری نظریں سندھ حکومت پر ہیں: عمران اسماعیل

18 جولائی, 2022 17:38

کراچی: عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوام نے کل 13 جماعتوں کو شکست دی ہے، تحریک انصاف عام انتخابات میں سندھ میں بھی حکومت بنائے گی۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عوام نے کل 13 جماعتوں کو شکست دی ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وعدہ کیا ہے پنجاب کے بعد ہماری نظریں سندھ حکومت پر ہیں، آج عمران خان نے کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی 15 اور ن لیگ 4 نشستوں پر کامیاب

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا، پنجاب میں عوام نے پی ٹی آئی کا بھر پور ساتھ دیا، ہم لسانی سیاست نہیں کرنا چاہتے ہیں، پشتونوں کو سندھ والوں سے لڑایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عام انتخابات میں سندھ میں بھی حکومت بنائے گی، سندھ میں جان بوجھ کر لسانی فسادات پھیلایا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top