جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہم نے نہیں بلکہ ایران نے حساس معاملات پر رعایتیں دی ہیں : امریکہ

24 اگست, 2022 11:24

واشنگٹن : امریکہ کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کا نام دہشت گردوں کی فہرستوں سے نہیں ہٹائیں گے، ایران نے حساس معاملات پر رعایتیں دی ہیں، واشنگٹن نے نہیں۔

بائیڈن انتظامیہ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے خلاء اب بھی باقی ہے، لیکن اگر ہم معاہدے پر واپس آنے کے سمجھوتے پر متفق ہو جاتے ہیں تو ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے بہت سے اہم اقدامات کرنا ہوں گے۔

اس ضمن میں عہدیدار نے بتایا کہ ایران کے یورینیم افزودہ کرنے کے لیے فعال ہزاروں جدید سنٹری فیوجزکو روک یا ہٹا دیا جائے گا۔ ان میں فردو میں زیرزمین واقع مضبوط جوہری تنصیب میں تمام سنٹری فیوجز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ : افغان پناہ گزین پر چار مسلمانوں کے قتل کا الزام عائد

امریکی قومی سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے تہران کو اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ایران کو 3.67 فیصد سے زیادہ کی شرح سے یورینیم افزودہ کرنے سے منع کیا گیا ہے اور اسے 2031 تک 300 کلوگرام سے زیادہ یورینیم ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے حساس معاملات پر رعایتیں دی ہیں، واشنگٹن نے نہیں۔ صدر جو بائیڈن اس بات پر پختہ اور پرعزم ہیں کہ وہ ایرانی پاسداران انقلاب کا نام دہشت گردوں کی فہرستوں سے نہیں ہٹائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top