جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فیصلہ تسلیم نہ کرنا عدلیہ پر حملے کے مترادف ہوگا : شاہ محمود قریشی

01 اپریل, 2023 12:42

لاہور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ عدلیہ آئین پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، فیصلہ تسلیم نہ کرنا عدلیہ پر حملے کے مترادف ہوگا۔

سیشن کورٹ لاہور میں زمان پارک میں سڑک بند کرنے اور اشتعال انگیز پریس کانفرنس کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو پیش رفت رپورٹ سمیت طلب کر لیا۔

سیشن کورٹ پیشی کے بعد تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پر مقدمہ درج ہوا کہ میں انتشار انگیز گفتگو کی۔ میں اکسانے والوں میں سے نہیں سمجھانے والوں میں سے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : مذاکرات کیلئے تیار ہیں، آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہوگی: عمران خان

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا مؤقف سپریم کورٹ میں پیش کرے۔ ہم نے اپنا مؤقف سپریم کورٹ میں پیش کردیا۔ ہم چاہتے ہیں آئین کی پاسداری ہو۔ عدلیہ آئین پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ آئین کے دفاع کے لیے ججز اور وکلاء کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وکلا نے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فل کورٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے فل کورٹ پر بڑا واضح کہا کہ ہم نے رولز کے مطابق چلنا ہے۔ ان رولز کی روشنی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا۔ فیصلہ تسلیم نہ کرنا عدلیہ پر حملے کے مترادف ہوگا۔ آئین ٹوٹ گیا تو ملک میں کوئی نظام نہیں رہے گا۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ وکلاء کو قانون کی حکمرانی میں آگے آنا ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ بار میں آل پاکستان وکلاء کنونشن میں قرارداد منظور ہوئی۔ ہم جماعت اسلامی کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے۔ لاء ان آرڈر کی صورتحال خراب ہے۔ پولیس گرفتاریوں پر لگی ہے چور سرعام پھر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top