جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مہنگائی کے باعث عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا : شیخ رشید

29 جون, 2022 12:57

اسلام آباد : شیخ رشید نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سیاسی بحران سے معاشی بحران نے جنم لیا، استحکام انتخابات سے ہی ممکن ہے : فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ ابھی تک آئی ایم ایف کا حکم نامہ اور گرے لسٹ سے نہیں نکلے۔ سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ گھریلو سامان بیچ رہے ہیں اور بچوں کو اسکول سے اٹھا رہے ہیں۔ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی ماری عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top