جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میانمار میں نافذ ایمرجنسی میں چھ ماہ کی توسیع کی جائے گی : سرکاری میڈیا

01 اگست, 2022 13:27

نیپاٹاؤ : ملک میں گزشتہ سال فروری میں لگائی کی ایمرجنسی میں چھ ماہ کی توسیع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق قومی دفاع اور سلامتی کونسل کی منظوری کے بعد میانمار کے جنتا کے سربراہ من آنگ ہلینگ، ملک میں ہنگامی حالت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : میانمار میں بغاوت مخالف چار کارکنوں کو پھانسی دے دی گئی

خیال رہے کہ جنتا نے گزشتہ سال فروری میں ایک بغاوت کے ذریعے آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت سے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد پہلی بار ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ فوج نے اگست 2023 میں نئے انتخابات کرانے کا وعدہ کیا ہے، مخالفین کو یقین نہیں ہے کہ منصوبہ بند انتخابات آزادانہ یا منصفانہ ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top