جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دنیا بھر کے مسلمان آج کس کس ملک میں عید منا رہے ہیں ؟

21 اپریل, 2023 13:22

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے کل ہفتہ 22 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، یمن، بحرین، کویت میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔

مصر، فلسطین، لبنان، عراق، ترکیہ، انڈونیشیا اور افغانستان میں بھی آج عید ہے۔

سعودی عرب میں نمازِ عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں منعقد ہوئے۔

فلسطین کے مختلف شہروں میں بھی نمازِ عید ادا کی گئی۔

ترکیہ میں آیا صوفیہ مسجد کے باہر شہریوں نے بڑی تعداد میں عید کی نماز ادا کی۔

امریکا اور کینیڈا میں مسلمان آج جمعے کو عید منا رہے ہیں۔

امریکا اور کینیڈا میں مساجد اور اسلامی تنظیموں کی اکثریت نے آج جمعہ 21 اپریل کو عیدالفطر منانے کے اعلانات کیے تھے۔

نیویارک میں چاند دیکھ کر عید کا فیصلہ کرنے والی بعض مساجد اور تنظیموں نے بھی چاند دیکھنے کی شہادتیں ملنے پر آج عید منانے کا اعلان کیا۔

پاکستان، بھارت، ایران، ملائیشیا، سنگاپور، برونائی، جاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں عید الفطر کل یعنی ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی۔

یہ پڑھیں : عید ضرور منائے لیکن اس خاص انداز میں !

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top