جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جاپان کے سابق وزیر اعظم کا قتل، مذہبی گروہ وجہ قرار، قاتل کے نفسیاتی معائنے کی اجازت

23 جولائی, 2022 10:58

ٹوکیو : شنزو آبے کے قتل کے پیچھے مذہبی گروہ کا ہاتھ نظر آنے لگا ہے، مقامی عدالت نے ملزم کے نفسیاتی معائنے کی اجازت دے دی۔

جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے قتل میں مذہبی عنصر سامنے آنے لگا ہے۔ ان کو قتل کرنے والے تیتسویا یاماگاامی نے اعتراف کیا کہ اس نے شنزو آبے کے مخصوص مذہبی گروہ سے تعلق کی وجہ سے قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔

مذہبی صحافی ایتو سوزوکی بتاتے ہیں یہ ایک مذہبی گروہ ہے، جو جنوبی کوریا سے شروع ہوا، 1960 کی دہائی میں جاپان میں داخل ہوا۔ اس گروپ نے روحانی دباؤ کی فروخت اور اجتماعی شادیوں سے سماجی مسائل پیدا کیے ہیں، لیکن سیاسی طور پر یہ کمیونسٹ مخالف ہے، اور یہ جاپان کے قدامت پسند سیاست دانوں کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دفاعی قوت بڑھانے کا فیصلہ، یوکرین پر حملہ ایک خطرناک نظیر قائم کر سکتا ہے : جاپان

اس قتل کے بعد جاپان میں شدت پسندی سے متعلق معاملات زیر بحث ہیں۔ ایک ایسا ملک جو دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے، میں ایک مشہور شخصیت کا ایسا قتل عوام کو ہضم نہیں ہو رہا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شنزو آبے کے قاتل کا نفسیاتی جائزہ لیا جائے گا۔ مقامی عدالت نے استغاثہ درخواست منظور کی کہ یاماگامی کے نفسیاتی معائنے کی اجازت دی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top