جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں ڈینگی کے مزید کیسز رپورٹ، اب تک 9 شہری زندگی سے محروم

14 ستمبر, 2022 12:04

کراچی : شہر میں ڈینگی تیزی سے پھیلنے لگا ہے، 9 شہری اپنی زندگی گنوا بیٹھے ہیں۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے رکنے کے بعد گندگی کے باعث مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ ڈینگی نے بھی پاکستان کے سب سے بڑے شہر کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔

رواں سال ڈینگی سے 9 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ضلع شرقی میں ڈینگی کے سب سے زیادہ مریض سامنے آئے، جن کی تعداد 35 ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں پولیس کی کارروائی، 26 افغانی گرفتار

ضلع وسطی سے 32، ضلع جنوبی سے 21، ضلع ملیر سے 25 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ ایک دن میں کورنگی سے 17 مریض اسپتال میں داخل ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top