جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ویڈیو دیکھیں : ارجنٹائن میں جگہ جگہ لاکھوں کیڑے پھیل گئے، اسٹریٹ لائٹس تک کو بند کردیا

19 جنوری, 2022 16:00

بیونس آئرس : ارجنٹائن کے ایک قصبے میں لاکھوں کیڑوں نے تباہی مچادی، جگہ جگہ پائے جانے والے ان کیڑوں نے گاڑیوں، نالیوں اور اسٹریٹ لائٹس تک کو بند کردیا۔

ارجنٹائن کے وسطی صوبے لا پمپا کا تقریباً 2500 کا قصبہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے  لاکھوں کیڑوں کی موجودگی سے پریشان ہے اور شہریوں نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کیڑوں سے جان چھڑانے کی کوشش شروع کردیں ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیڑے دکانوں، گھروں، گاڑیوں میں ہر جگہ ہیں۔ کیڑوں نے پولیس اسٹیشن، رہائشی عمارتوں، گاڑیوں، اسٹریٹ لائٹس اور پبلک بلڈنگ لائٹس کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ نالیوں کو جام کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی بحریہ کے جہاز پر دھماکہ، تین نیوی اہلکار ہلاک

حکام کے مطابق کیڑے کاٹتے یا ڈنکتے نہیں ہیں، لیکن اڑتے وقت چیزوں کو مارنے کا رجحان رکھتے ہیں، اس لیے مقامی لوگوں کو چوٹ سے بچنے کے لیے باہر رہتے ہوئے اپنے چہرے ڈھانپنے کی سفارش کی گئی۔

ویڈیو دیکھنے کے لیئے اس لنک پر کلک کریں

انتظامیہ اس صورتحال کا ذمہ دار غیر معمولی طور پر ہونے والی شدید بارشوں اور حال ہی میں ارجنٹائن میں آنے والی ہیٹ ویو کو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  وہ حالات کیڑوں کی افزائش کے لیے موزوں تھے، جن کے لاروا زمین کے نیچے نشوونما پاتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top