جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک اور علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو

29 جولائی, 2022 18:04

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سی پیک میں پیش رفت اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں چین کو اہمیت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کو’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس‘ کے اعزاز سے نواز دیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے چینی شہریوں کیلئے محفوظ ماحول پر شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

چینی سفیر نے ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید وسعت دینے کا اظہار بھی کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top