مقبول خبریں
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کا کیس خارج ہونے پر مریم نواز کا ردعمل
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا کیس خارج ہونے پر نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
مریم نواز کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کیس خارج ہو گیا کہنے کے بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنے کو معافی ملی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ : عمران خان کی معافی قبول، توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس خارج
توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، سو کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے۔ درگزر ہوا ہے۔ https://t.co/nVimAUvaaw
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2022
یاد رہے کہ خاتون جج سے متعلق توہین آمیز بیان پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس ڈسچارج کر دیا ہے۔