جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فل کورٹ بنائیں، اس بینچ کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے: نواز شریف

31 مارچ, 2023 21:05

لندن: نواز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن کیس سے متعلق فل کورٹ بنانے پر سب متفق ہیں، فل کورٹ بنائیں، اس بینچ کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔

قائد (ن) لیگ نواز شریف کا لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے اپنی رائے کا اظہار کردیا، بل بھی پاس ہوگیا، یہ بل صدر مملکت کے پاس دستخط کے لیے چلا گیا ہے، یہ قومی مسئلہ ہے کسی ٹرک یا ریڑھی والے کا معاملہ نہیں ہے، سب متفق ہیں الیکشن سے متعلق فل کورٹ تشکیل دیا جائے، ملک کے ساتھ مذاق ہورہا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک تاریخ کے نازک ترین موڑ پر کھڑا ہے، 2017 میں جب میں وزیر اعظم تھا ملک کے حالات کیسے تھے، ہمارے دور میں دہشت گردی ختم ہوگئی تھی، 2017 میں لوگ پیٹ بھر کے روٹی کھاتے تھے، بتایا جائے مجھے نا اہل کیوں کیا گیا، ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر تھے، ہم نے آئی ایم ایف کو خیبر باد کہہ دیا تھا، ثاقب نثار اور دیگر ریٹائرڈ ججز بتائیں مجھے کیوں نکالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جس پر برادرز ججز عدم اعتماد کر دیں، اُس کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی : مریم نواز

انہوں نے کہا کہ اتنی اچھی قوم کو بھکاری بنادیا گیا ہے، قوم آنکھیں کھولے ان کے ساتھ بھیانک مذاق ہورہا ہے، قوم کو مقروض کردیا گیا، ایک ایک ڈالر کیلئے بھیک مانگنا پڑرہی ہے، ایک شخص کے خاطر اس طرح کے فیصلے سنائے جارہے ہیں، قمر جاوید باجوہ جو بات کہہ رہے ہیں کیا اس پر سوموٹو نہیں بنتا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کیس سے متعلق فل کورٹ بنانے پر سب متفق ہیں، فل کورٹ بنائیں، اس بینچ کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے، پارلیمنٹ نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور عدالتی اصلاحات بل پاس کیا، عدالتی اصلاحات بل کو صدر کے پاس دستخط کیلئے بھیج دیا گیا، یہ قومی مسئلہ ہے کسی ٹرک یا ریڑھی والے کا معاملہ نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top