جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حالات کے تقاضوں کو دیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم پر نکل رہی ہے: شیخ رشید

25 ستمبر, 2022 12:40

اسلام آباد: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حالات کے تقاضوں کو دیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم پر نکل رہی ہے، صاف، شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے، شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کیلئے انجینئر منگواتا ہے، سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا، صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاستدانوں کو مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہیے : شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حالات کے تقاضوں کو دیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم پر نکل رہی ہے، ستمبر ستمگر ہے، اکتوبر میں اہم فیصلے ہوجائیں گے، معاشی حالات اتنے گھمبیر ہیں کسی نے کال نہ دی تو بھی لوگ سڑکوں پر ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے گھروں میں بھوک وقت کا تقاضہ ہے انا اور ضد کو چھوڑیں، صاف، شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top