جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لبنان کے شہری اپنی رقم حاصل کرنے کے لیئے بینک کو لوٹنے پر مجبور

15 ستمبر, 2022 09:59

بیروت : لبنانی خاتون نے بہن کا علاج کرانے کے لیئے اپنی رقم اکاؤنٹ سے نکالنے میں ناکامی کے بعد بینک کے عملے کو یرغمال بنالیا۔

لبنان کے بینکوں نے تین سال قبل معاشی بحران کے آنے کے بعد سے زیادہ تر صارفین پر اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، جس کے باعث آبادی کا بڑا حصہ پیسہ ہونے کے باوجود مختلف قسم کی پریشانیوں کو منہ دے رہا ہے۔

دارالحکومت بیروت میں بینک کی ایک شاخ میں ایک لبنانی خاتون اپنے کچھ ساتھیوں کے ہمراہ داخل ہوئی اور عملے کو مختصر وقت کے لیئے یرغمال بنالیا۔ خاتون نے اسلحے کے زور پر اپنے اکاؤنٹ میں موجود 13 ہزار ڈالر سے زائد کی رقم نکلوائی اور فرار ہوگئی۔

روپوش ہونے سے پہلے سالی حافظ نامی خاتون نے مقامی نیوز چینل الجدید ٹی وی کو بتایا کہ بندوق ایک کھلونا ہے اور اسے اپنی بہن کے کینسر کے علاج کے لیے رقم کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنانی آبدوز نے ڈوبنے والے جہاز سے 10 تارکین وطن کی باقیات برآمد کرلی

خاتون نے کہا کہ میرے پاس کھونے کے لیے مزید کچھ نہیں ہے، میں سڑک کے اختتام پر پہنچ گئی ہوں۔ دو دن پہلے بینک مینیجر نے کوئی مناسب حل فراہم نہیں کیا تھا۔ میں اس مقام پر پہنچ گئی، جہاں میں اپنا گردہ بیچنے جا رہی تھی تاکہ میری بہن کا علاج ہو سکے۔

بینک نے تصدیق کی کہ خاتون اپنی بہن کے علاج کے لیے اس سے پیسے مانگنے آئی تھیں۔ انہیں مکمل تعاون کی پیشکش کی گئی اور دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

خاتون کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے پاس یہ پیسہ بینک میں ہے۔ میری بیٹی کو اپنی یہ رقم لینے پر مجبور کیا گیا۔ یہ اس کا حق ہے، یہ اس کے اکاؤنٹ میں ہے۔ اسے اپنی بہن کا علاج کرانا ہے۔

خاتون کے بینک لوٹنے کے واقعے کے تھوڑی دیر بعد، پہاڑی شہر ایلی میں، ایک مسلح شخص بینک میں داخل ہوا اور اپنے آپ کو حکام کے حوالے کرنے سے قبل، اپنی پھنسی ہوئی کچھ رقم واپس لے لی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top