جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لاہور ہائیکورٹ : ضمنی انتخابات کے حلقوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

01 جولائی, 2022 10:13

لاہور : ضمنی انتخابات کے حلقوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کیجانب سے دائر درخواست میں حکومت پاکستان، وزرات پانی و بجلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ضمنی انتخابات کے حلقوں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لوڈشیڈنگ کا بحران موجودہ حکومت کا پیدا کردہ نہیں، ملک کو دلدل سے نکالیں گے : احسن اقبال

درخواست کے مطابق پنجاب کے 20 حلقوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرکے الیکشن پر اثر انداز ہوا جا رہا ہے، پنجاب حکومت دیگر شہروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔ شہری علاقوں میں 10 جبکہ دیہی علاقوں 14 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکومت کو لوڈشیڈنگ ہر جگہ برابری کی سطح پر کرنے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا حکم دے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top