جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لاہور : تیز رفتار بس نے آٹھ افراد کو کچل ڈالا، خاتون جاں بحق، سات زخمی

16 ستمبر, 2022 12:51

لاہور : تیز رفتار بس کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق، جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔

لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں تیز رفتار بس کا اچانک بریک فیل ہوگیا، جس کے باعث گاڑی نے آٹھ افراد کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق، جبکہ سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کی لاہور ہائیکورٹ میں پاسپورٹ واپسی کے لیے درخواست دائر

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت تشویشناک ہے، جن کا علاج جاری ہے۔ واقعے کے بعد نجی فیکٹری کے ملازمین نے روڈ بلاک کرکے احتجاج بھی کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top