جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

لاکھوں کشمیری حق کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں : علی امین گنڈاپور

08 جولائی, 2021 11:07

اسلام آباد : علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ برہان وانی جیسے لاکھوں کشمیری نوجوان حق خودارادیت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے جاری بیان میں برہان وانی اور تمام کشمیری شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ برہان وانی شہید حق خودارادیت کی جدو جہد کے حوالے سے کشمیری نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ برہان وانی جیسے لاکھوں کشمیری نوجوان حق خودارادیت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : برہان وانی کی شہادت کو کئی سال گزر گئے، بھارتی فوج آج بھی خوفزدہ ہے : مشعال ملک

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی بے دریغ جاری ہے۔ بھارتی افواج کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشنز میں شہید کر رہی ہے۔ عالمی مذمت کے باوجود بھارتی افواج کشمیری عوام کے خلاف پیلٹ گن کا استعمال کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے بھارتی ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کی آواز پوری دنیا میں بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top