جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی

25 مئی, 2022 18:48

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی جبکہ ان پر 10 ہزار بھارتی روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔

بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو 19مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست کی تھی تاہم نئی دہلی کی این آئی اے عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔

این آئی اے کے جج نے کہا کہ تمام سزائیں بیک وقت شروع ہوں گی اور عمر قید کی سزا کا مطلب یہ ہے کہ جب تک زندگی ہے تب تک سزا برقرار رہے گی۔

یاسین ملک کو دو مقدمات میں سزائے موت اور دیگر دفعات پر مختلف دورانیے کی قید کی سزائیں سنائی گئیں جبکہ مجموعی طور پر انہیں 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک کی ممکنہ سزا، اہلیہ مشعال ملک گھر میں گر کر بے ہوش

یاسین ملک نے کہا کہ ’میں دہشتگرد تھا تو کیس کے دوران میرے خلاف چارج شیٹ کیوں نہ فائل کی گئی؟ میں دہشتگرد تھا تو وزیراعظم واجپائی کے دور میں مجھے پاسپورٹ کیوں جاری ہوا؟ میں دہشت گرد تھا تو مجھے انڈیا، دیگرملکوں میں اہم جگہوں پر لیکچر دینے کا موقع کیوں دیا گیا؟’

عدالت نے یاسین ملک کے سوالات کو نظر انداز کیا اور کہا کہ ان باتوں کاوقت گزرگیا۔ عدالت نے کہا کہ یہ بتائیں آپ تجویز کی گئی سزا پر کیا کہنا چاہتے ہیں؟ جس پر یاسین ملک نے کہا کہ ’میں عدالت سے بھیک نہیں مانگوں گا،جوعدالت کوٹھیک لگتاہےوہ کرے۔‘

انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے گاندھی کے اصولوں پر عمل پیرا رہاہوں، بھارتی انٹیلی جنس کسی دہشتگرد سرگرمی میں میراملوث ہونا ثابت کردےتوسیاست چھوڑ دوں گا، کسی پُرتشدد سرگرمی میں میرا ملوث ہونا ثابت ہوجائے تو موت کی سزا قبول کرلوں گا، میں سزا سے متعلق کوئی بھیک نہیں مانگوں گا، اپنا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top