جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی : رضویہ پولیس نے 16 سالہ بچے کو گولی مار دی

29 مارچ, 2023 10:51

کراچی : گولیمار انڈر پاس کے قریب پولیس کی فائرنگ سے 16 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔

سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار دو لڑکوں کو روکنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 16 سالہ عیان زخمی ہوگیا۔ عیان کو ایمبولینس کے ذریعے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکے کے ساتھ موجود اس کے دوست اویس نے بتایا کہ ہم لالو کھیت کی طرف سے گولیمار چورنگی جا رہے تھے۔ انڈر پاس کی دوسری جانب پولیس موبائل کھڑی تھی۔ ایک پولیس اہلکار نے چلتی موٹر سائیکل پر میرا ہاتھ پکڑا۔ جس سے میری بائیک سلِپ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں پی ٹی آئی کا بلدیاتی امیدوار دوران ڈکیتی گرفتار

لڑکے کے مطابق میرے دوست عیان نے موبائل کو دیکھ کر بائیک گھمائی اور واپس جانے لگا تو پولیس اہلکاروں نے پیچھے سے میرے دوست عیان پر گولی چلا دی۔ عیان شدید زخمی ہو کر زمین پر پڑا تھا اور سادہ لباس اہلکار ویڈیو بنا رہے تھے۔ ہم روتے رہے لیکن پولیس اہلکاروں نے ہماری ایک نہ سنی۔

والدین کا کہنا ہے کہ بچے کا نچلا حصہ کام نہیں کر رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top