جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : بارشوں کے باعث ندیوں طغیانی، پانی کے تیز بہاؤ میں چار افراد ڈوب کر جاں بحق

08 جولائی, 2022 10:35

کراچی : تیز بارشوں کے بعد ندیوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا، جس کے باعث چار افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، معتدد کو بچا لیا گیا۔

ملیر میمن گوٹھ کے بعد گڈاپ ندی میں بھی طغیانی ہے۔ سپر ہائی وے پر پانی کا پریشر کم ہوگیا، جسے ہیوی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

گڈاپ ندی میں تیز پانی کے ریلے میں تین افراد بہہ گئے۔ تینوں نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے سے واقعہ پیش آیا۔ ایک نوجوان کو فوری نکل گیا، دو افراد پانی کی نذر ہوگئے۔ ڈوبنے والوں میں باپ بیٹا غلام حسین اور لیاقت حسین شامل ہیں، زندہ بچ جانے والے شہری کی شناخت رحیم الدین شامل کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بارش کے دوران حادثات : ذمے داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی تو بنتی ہے ؟

پولیس کے مطابق واقعہ گڈاپ ٹاؤن کے جس علاقے میں پیش آیا وہاں موبائل سگنل نہیں کام کرتے ہیں، اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو کے کام میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

لانڈھی مرتضیٰ چورنگی پر ملیر ندی میں تغیانی ہے۔ لانڈھی سے ملیر جانے والی شاہراہ تاحال زیر آب ہے۔ پولیس نے رکاوٹیں لگا کر شاہراہ کو بند کردیا۔ ندی کیلئے بنایا گیا نیا راستہ بھی کارآمد ثابت نہ ہوا۔ پانی کے تیز بہاؤ کے باعث نالے کے اوپر بنائی گئی سڑک بھی بیٹھ گئی۔ پانی میں گاڑی پھنس گئی، پک اپ سوزوکی میں قربانی کا جانور بھی موجود تھا۔

رات گئے پانی کے تیز بہاؤ میں پھسنے والے 5 سے 4 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ ایک کو نہ بچایا جاسکا۔ ایدھی حکام نے کورنگی کازوے پر پھنسے دو افراد کو ریسکیو کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top