جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر فرانزک آڈٹ کیا جائے : حافظ نعیم الرحمان

06 اگست, 2022 11:55

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے نظام کو ٹھیک نہیں کیا، قومی تحویل میں لے کر فرانزک آڈٹ کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مختلف کمپنیاں ونڈاورسولرانرجی پر کام کرنا چاہتی ہیں۔ پرائیویٹ مافیا معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا ہے۔ کے الیکٹرک نے نظام ٹھیک کیا نہ ہی بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے چوکیدار نے چوروں کے ساتھ مل کر شہر کو لٹوایا ہے : مصطفیٰ کمال

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں کے الیکٹرک کی سہولت کار ہیں۔ کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر فرانزک آڈٹ کیا جائے۔ ایم کیوایم آج بھی وفاقی حکومت کے ساتھ خرید و فروخت میں ملوث ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top