جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چیف جسٹس کی تنخواہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا سے بھی زائد ہونے کا انکشاف

16 مئی, 2023 15:57

اسلام آباد: چیئرمین پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس (پی اے سی) نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں صدر، وزیراعظم اور ججوں کی گراس سیلری کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

اس موقع پر انکشاف ہوا کہ چیف جسٹس کی تنخواہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا سے بھی زیادہ ہے۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے تفصیلات پڑھتے ہوئے بتایا کہ صدر مملکت کی تنخواہ 8 لاکھ 96 ہزار 550 روپے ہے، وزیراعظم کی تنخواہ 2 لاکھ 1 ہزار 574 روپے ہے، وفاقی وزیرکی تنخواہ 3 لاکھ 38 ہزار125 روپے ہے، ممبرقومی اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 88 ہزار روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی بھی خود مختار ادارے یا اتھارٹی کو تنخواہوں کی ادائیگی سے نہیں روکا : محکمہ خزانہ کے پی

نور عالم خان نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ سب سے زیادہ 15 لاکھ 27 ہزار 399 روپے ہے، جبکہ سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 14 لاکھ 70 ہزار 711 روپے ہے اور گریڈ 22 کے وفاقی افسر کی تنخواہ 5 لاکھ 91 ہزار 475 روپے ہے۔

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ان تمام عہدیداروں کی مراعات اس کے علاوہ ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top