جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انسانی بحران سے بچنے کیلئے طالبان سے بات جاری رکھنا سب کے مفاد میں ہے : امریکہ

10 ستمبر, 2021 09:25

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ انسانی بحران سے بچنے کیلئے طالبان سے بات چیت جاری رکھنا ہوگی، جو سب کے مفاد میں ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد کی طالبان سے بات چیت جاری ہے۔ افغان حکومت کے ساتھ تعلقات کے لیئے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ افغانستان میں بیس سال میں حاصل ہونے والے مفادات ضائع نہیں ہونے چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ رابطے ہیں اور افغان عوام کی مدد جاری رکھیں گے۔ تمام ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ وہ سب کرنا چاہیے جو کرسکتے ہیں۔ انسانی بحران سے بچنے کے لیئے بات چیت جاری رکھنا ہوگی، جو سب کے مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے منجمد اکاؤنٹس کی بحالی ضروری ہے : منیر اکرم

ان کا کہنا تھا کہ افغان بینک کے منجمد 10 ارب ڈالر کا معاملہ فیڈرل ریزرو دیکھ رہا ہے۔ طالبان سے واعدوں پر عمل ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ کابل سے امریکی شہریوں کی دوحہ فلائٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ افغانستان چھوڑنے والوں کیلئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ طالبان کے اقدامات عالمی پذیرائی حاصل کریں گے۔ 30امریکیوں کو آنے کی دعوت دی تھی۔ لیکن سب نہیں آئے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے افغاستان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top