جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کو جن معاملات پر تشویش ہے ان کو حل کیا جائے گا : طالبان

06 ستمبر, 2021 13:30

کابل : ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کہ پاکستان کی تشویش بجا ہے، جن معاملات پر تشویش ہے، ان کو حل کیا جائے گا۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آئی ایس آئی چیف افغانستان آئے تھے، مختلف مسائل کے حل کے لیے پاکستانی وفد افغانستان آیا تھا۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پہلی مرتبہ وادیِ پنجشیر پر طالبان کا قبضہ، باقاعدہ اعلان کردیا گیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جن معاملات پر تشویش ہے ان کو حل کیا جائے گا۔ ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کی تشویش بجا ہے۔ افغانستان کی سرزمین پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سی پیک منصوبے میں شمولیت کا خواہاں ہے۔ چین کے ساتھ سی پیک اور دیگر تعمیر و ترقی اور تجارت سے افغانستان ترقی کرے گا۔ کاسا گیس پائپ لائن منصوبہ بھی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top