جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی پالیسیاں نسل پرستی کے مترادف ہیں : ایمنسٹی انٹرنیشنل

02 فروری, 2022 10:59

لندن : ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل سے متعلق اپنی ایک رپورٹ میں فلسطینیوں کے خلاف طرز عمل کو نسل پرستی کے مترادف قرار دے دیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی قوانین، پالیسیاں اور طرز عمل نسل پرستی کے مترادف ہیں۔ اسرائیلی ریاست یہودی اسرائیلیوں کے فائدے کے لیے فلسطینی آبادی پر جبر اور تسلط کا ادارہ جاتی نظام برقرار رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی مقبوضہ علاقوں میں مزید غیر قانونی تعمیرات، یورپی ممالک نے مخالفت کردی

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ رپورٹ میں تمام جھوٹے الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایمنسٹی پر الزام لگایا کہ جھوٹ، تضادات، اور بے بنیاد دعوے جو اسرائیل مخالف نفرت انگیز تنظیموں سے پیدا ہوتے ہیں کو رپورٹ کے ذریعے تقویت دی گئی ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے اس رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ "سلسلہ نسل پرستی، اخراج، جبر، استعمار، نسل پرستی، اور فلسطینی عوام کو برداشت کرنے کی کوشش کی ظالمانہ حقیقت کی تفصیلی تصدیق ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top