جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل کا غزہ پر حملہ، اسلامی جہاد کے کمانڈر اور پانچ سالہ بچی سمیت 15 افراد شہید

06 اگست, 2022 09:37

غزہ : اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے کیے، جس میں کم از کم 15 افراد شہید ہوگئے، جس کے جواب میں عسکریت پسندوں کی جانب سے جوابی راکٹ فائر کیے گئے۔

غزہ کو گزشتہ سال مئی میں ہونے والی جنگ کے بعد سب سے شدید تشدد کا سامنا کرنا پڑا، جب اسرائیلی فوج نے پورے علاقے میں عسکریت پسندوں کے اہداف کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک پانچ سالہ بچی سمیت 15 افراد شہید ہوگئے۔ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے اسلامی جہاد کے کمانڈر تیسر الجباری کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے "فوری خطرے کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائی” تھے۔ انہوں نے تیسر الجباری کو اسلامی جہاد کا دوسرا اہم کمانڈر قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے اسرائیل سمیت تمام ممالک کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

اسلامی جہاد نے حملے کے ابتدائی جواب میں 100 سے زائد راکٹ فائر کیئے، بعد ازاں راکٹوں کی ایک اور لہر کا اعلان کیا۔ ان حملوں کے دوران جنوبی اور وسطی اسرائیل میں فضائی حملے کے سائرن بجتے رہے تل ابیب میں حکام نے پناہ گاہیں کھول دیں۔ اسرائیل کے اندر کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ہے۔

اسرائیلی فوج نے ابتدائی طور پر غزہ سے کم از کم 70 راکٹ لانچوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 11 پٹی کے اندر گرے تھے، درجنوں کو روکا گیا تھا اور دیگر کھلے علاقوں میں اترے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top