جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

18 مئی, 2023 14:35

اسلام آباد : عدالت نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

وکیل فائزہ اسد ملک اور تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ اسٹیٹ کونسل نے بتایا کہ ایچ ایلویں پولیس آفس کو پی ٹی آئی کارکنان نے آگ لگائی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شاہ محمود قریشی پر کوئی مقدمہ ہے؟ اسٹیٹ کونسل کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم کرنا ہوگا کہ کوئی مقدمہ ہے کہ نہیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ چیک کریں شاید کوئی مقدمہ ہو گیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا ہدایت الرحمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

وکیل کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی 65 سال کے ہیں اور ان کے سیاسی کرئیر میں دیکھیں کہیں ان نے عوام کو اکسانے کی بات نہیں کی۔ انہوں نے ویڈیو بیان دیا کہ کوئی توڑ پھوڑ نہ کی جائے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی پیچھلی حکومت میں وزیر خارجہ رہے ہیں۔ چیک کریں 1993 سے 1998 تک شاہ محمود قریشی کیا رہے ہیں۔ ملیکہ بخاری کو اس عدالت نے رہا کیا اور پھر اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میں آؤٹ آف دی باکس نہیں جاؤں گا۔ عدالت نے تھری ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top