جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسلام آباد ہائی کورٹ : آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی اپیلیں خارج

20 اکتوبر, 2022 15:41

اسلام آباد : عدالت نے نیب کی اپیلیں واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے میرٹ پر بھی اپیلیں خارج کردیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کی پچیس سال پرانے کیسز میں بریت کیخلاف نیب اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ہے۔

نیب کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ عدالت پیش ہوئے۔ نیب نے عدالت سے باضابطہ طور پر اپیلیں واپس لینے کی استدعا کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : نیب کے جواب پر مریم نواز کی درخواست منظور کرنے کے سوا آپشن نہیں رہا : لاہور ہائیکورٹ

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میرٹ کیمطابق تو آپ کے پاس کیس تھا ہی کچھ نہیں۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے اپیلیں واپس لینے کی درخواست کی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا نیب نے کوئی انکوئری کی کیس کا ریکارڈ کہاں گیا تھا؟ آپ کی اپیلیں میرٹ پر بھی خارج ہی ہونی تھیں۔ جسٹس اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ کو کچھ پتہ نہیں ریکارڈ گیا کہاں تھا؟

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نہیں ان کو پتہ تو ہے۔ گزشتہ سماعت پر آپ نے کہا تھا لاہور ہائیکورٹ سے واپسی پر ریکارڈ کہیں گیا۔ ہم آپ کی اپیلیں میرٹ پر بھی خارج کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top