جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

تصادم کسی کے مفاد میں نہیں، امن قیمتی خزانہ ہے : چینی صدر کا جوبائیڈن کو پیغام

19 مارچ, 2022 13:25

واشنگٹن : چینی صدر کا کہنا ہے کہ تصادم کسی کے مفاد میں نہیں، امریکا کو اپنی ذمہ داریوں کو بھی نبھانا چاہیے۔

چینی صدر جن پنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ویڈیو کال پر رابطہ ہوا۔ اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ عالمی تعلقات تصادم کے مرحلے تک نہیں پہنچنے چاہئیں، تصادم کسی کے مفاد میں نہیں، امن دنیا کا سب سے قیمتی خزانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا چین پر روسی حملے کو روکنے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کرنے کا دباؤ

انہوں نے کہا کہ یوکرین کا بحران نہیں دیکھنا چاہتے، بڑی معیشتوں کے طورپر چین امریکا تعلقات درست سمت میں ہونے چاہئیں۔ چین اور امریکا کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بھی نبھانا چاہیے۔

امریکی جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر چین نے روس کی مدد کی تو اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ دونوں صدور نے رابطے کے ذرائع کھلے رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top