جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی صدر نے غیر ملکی سربراہ سے ایسا کیا وعدہ کرلیا کہ پرچہ کٹ گیا

20 ستمبر, 2019 15:42

واشنگٹن : امریکی صدر کے خلاف فون پر کسی غیر ملکی سربراہ سے وعدہ کرنے کے خلاف شکایت درج کرادی گئی ہے۔ امریکی صدر نے الزام کو مسترد کردیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف غیر ملکی سربراہ کے سے فون پر ‘‘وعدہ’’ کرنے کے خلاف انٹیلی جنس شعبے کے آئی جی کو شکایت درج کرا دی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس دوران وزیر اعظم عمران خان، امیر قطر، روسی صدر، شمالی کوریا کے رہنما اور ہالینڈ کے صدر سے فون پر بات چیت کی تھی۔

امریکی صدر کے خلاف یہ شکایت بارہ اگست کو درج کی گئی تھی، مگر معاملہ اب سنگین نوعیت اختیار کرگیا ہے۔

ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ ایڈم اسکف نے قائم مقام سربراہ قومی انٹیلی جنس جوزف میگوائر کو خط لکھ کر منگل کو شکایت کی نقل سمیت طلب کیا مگر انہوں نے آنے سے صاف انکار کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صلح کے بعد اب وہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف امریکی صدر نے انٹیلی جنس کمیونٹی وہسل بلوورز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت لگائے گئے الزام کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ وہ کوئی نامناسب بات کیسے کرسکتے ہیں، جبکہ ان کی ٹیلیفونک بات چیت پر امریکی انٹیلی جنس سمیت دیگر لوگ بھی کان لگائے ہوتے ہیں۔

البتہ ٹرمپ نے کس غیر ملکی رہنماء سے کیا وعدہ کیا، یہ تاحال راز ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top