جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا

29 مئی, 2022 19:09

معروف بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو اتوار کو مانسا گاؤں میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف گلوکار سدھو موسے والا کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا، انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں دو دیگر زخمی ہوئے ہیں جس میں مبینہ طور پر 30 سے زیادہ راؤنڈ فائر کیے گئے۔

مانسا ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر رنجیت رائے نے کہا، ’’کانگریس لیڈر اور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو مردہ لایا گیا‘‘۔

موسے والا نے گزشتہ سال کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور مانسا سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے میں ناکام رہے تھے۔ وہ عام آدمی پارٹی کے ڈاکٹر وجے سنگلا سے 60,000 ووٹوں کے فرق سے ہار گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت ،صرف دو ہفتوں میں 3 ماڈلز کی خودکشی

یہ حملہ پنجاب پولیس کی جانب سے موسے والا سمیت 400 سے زائد افراد کی سیکیورٹی واپس لینے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (سیکیورٹی) نے جمعہ کو ایک حکم نامے میں کہا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو "امن و امان کی ہنگامی ڈیوٹی کے سلسلے میں مکمل طور پر عارضی بنیادوں پر ہٹایا جا رہا ہے”۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top