مقبول خبریں
بھارتی وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات، سکھوں کا وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج
نیو یارک : بھارتی وزیراعظم کے خلاف وائٹ ہاؤس کے باہر سکھوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی جانب سے اسرائیل کے آئرن ڈوم کے لیے ایک ارب ڈالر کی منظوری
مظاہرے کے دوران سکھوں کی جانب سے خالصتان کے حق میں نعرے لگائے گئے اور بھارتی ریاست مشرقی پنجاب کو آزادی دینے کا مطالبہ کیا۔ سکھ تنظیموں کے افراد کی بڑی تعداد نے وائٹ ہاؤس کے سامنے خالصتان کا پرچم لہرادیا۔