جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی کھانسی کے شربت نے گیمبیا میں 66 بچوں کی جان لے لی، تحقیقات کا آغاز

06 اکتوبر, 2022 10:38

نیو یارک : ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ چار نزلے اور کھانسی کے شربت ممکنہ طور پر گردے کے مسئلے اور بچوں میں 66 اموات کا سبب ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارتی کمپنی میڈن فارماسیوٹیکلز کی طرف سے بنائے گئے کھانسی اور نزلہ زکام کے چار شربتوں پر ایک الرٹ جاری کیا ہے، جس میں انتباہ دیا گیا کہ وہ گیمبیا میں 66 بچوں کی موت کی وجہ ہوسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کی صحت کی ایجنسی نے بھی خبردار کیا کہ یہ مضر صحت دوائیں مغربی افریقی ملک سے باہر بھی بھیجی گئی ہیں، جس کا دیگر ممالک میں بھی اثر ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں باراتیوں کی بس کو حادثہ، 25 افراد ہلاک

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ زیرِ بحث چار نزلے اور کھانسی کے شربت ممکنہ طور پر گردے کے مسئلے اور بچوں میں 66 اموات کا سبب ہیں۔ ڈبلیو ایچ او بھارتی کمپنی اور ریگولیٹری حکام کے ساتھ مزید تحقیقات بھی کر رہا ہے۔

گیمبیا کے حکام نے ملک بھر میں موجود اس شربت کی فروخت پر پابندی لگادی ہے، جبکہ گھروں میں موجود ان دوائیوں کو جمع کرنے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top