جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت : مندر کے دروازے پر جلد بازی کے باعث بھگدڑ سے تین افراد ہلاک، 2 زخمی

08 اگست, 2022 12:31

نیو دہلی : مندر کے دروازے پر جلدی داخلے کی کوشش میں بھگڈر مچنے سے تین خواتین ہلاک اور دو زخمی ہوگئیں۔

راجستھان کے سیکر میں واقع کھٹو شیام جی مندر میں پیر کی صبح بھگدڑ صبح تقریباً 5 بجے مندر کے دروازے پر خوفناک بھگدڑ میں تین افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے جے پور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مندر کے باہر ایک بڑا ہجوم گیٹ کھلنے کا انتظار کر رہا تھا۔ جیسے ہی گیٹ کھلے اور لوگوں نے اندر دھکیلنے کی کوشش کی، مبینہ طور پر ایک خاتون بے ہوش ہو کر گر گئی، جس سے اس کے پیچھے موجود دیگر افراد بھی گر گئے۔ اس کے بعد ہونے والی افراتفری میں تین خواتین جان کی بازی ہار گئیں اور دو زخمی ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارت ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے، کشمیری ابھی تک محاصرے میں ہیں : وزیر اعظم

بھیڑ پر قابو پانے کے لیے پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم فوری طور پر مندر پہنچی، اور حالات کو قابو میں کیا۔ پولیس کے مطابق حالات قابو میں ہیں، اور بھیڑ کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

کھٹو شیام جی مندر کو راجستھان میں یاتریوں کے لیے سب سے اہم مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور یہاں بہت زیادہ ہجوم ہوتا ہے۔ لوگوں کی لمبی قطاریں ہیں، جبکہ لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top