مقبول خبریں
جنوبی کوریا میں سمندری طوفان کے باعث سیلابی پانی سے 7 شہری ہلاک
پوہانگ: جنوبی کوریا کے شہر پوہانگ میں سمندری طوفان کے بعد آنے والے سیلابی پانی کے انڈر گراؤنڈ کار پارکنگ میں داخل ہونے سے سات شہری ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق سیلابی پانی کے پارکنگ لاٹ میں داخل ہونے کی خبر سنتے ہی درجنوں شہری اپنی کاریں نکالنے کے لئے انڈر گراؤنڈ پارکنگ لاٹ میں داخل ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ میں بارشوں اور طوفان سے تباہی، 13 افراد ہلاک ہوگئے
تاہم پانی کی تیز لہروں کے سامنے ٹہر نہ سکے اور ڈوب کر ہلاک ہوئے، پارکنگ لاٹ کا عملہ دو شہریوں کو بچانے میں کامیاب ہوا۔