جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کیمرون میں بپھرے ہوئے ہاتھی آبادی میں داخل، توڑ پھوڑ، عوام خوفزدہ، دو افراد ہلاک

25 مئی, 2023 10:02

بپھرے ہوئے ہاتھیوں نے آبادی میں گھس کر تباہی مچا دی، جس کے باعث اب تک دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ جانوروں کے ماہرین ہاتھیوں کو قابو میں لانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

تنگ ہوتی جگہ اور پیاس کے باعث بپھرے ہوئے ہاتھیوں نے کیمرون کے اطراف کے دیہاتوں میں گھومنا شروع کردیا، جس کے دوران انہوں نے تباہی مچا دی۔ وائلڈ لائف حکام ہاتھیوں کو قابو میں لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ لوگ خوفزدہ ہیں، اب تک دو افراد ہلاک اور معتدد زخمی ہوچکے ہیں۔

انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر نے کہا کہ کیمرون میں ایک اندازے کے مطابق 6 ہزار 830 ہاتھی ہیں، جو افریقہ میں یہ خطرے سے دوچار جانوروں کے سب سے بڑے گروہوں میں سے ایک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : موزمبیق میں ہاتھیوں کے غول کا رہائشی علاقے پر حملہ، سب کچھ تباہ کردیا

ہاتھیوں کو بچانے کی کوششوں کے باعث گزشتہ برسوں میں ہاتھیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا لیکن کھیتوں اور دیہاتوں کے قیام کے باعث ہاتھیوں کے مسکن کم ہوگئے۔ اسی بنا پر یہ ہاتھی کبھی کبھی فصلوں کو نقصان، گھروں کو مسمار اور کبھی انسانوں پر حملہ کردیتے ہیں۔

محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے عہدیدار جان نیمگ نے بتایا کہ اس ہفتے چار ہاتھیوں نے شمال مشرق کے دارالحکومت مارووا شہر پر دھاوا بولا تھا ۔ اس سے پہلے ہاتھی قریبی گاؤں میں ایک بچے پر چڑھ دوڑے تھے۔ ہاتھی علاقے کی خشک نوعیت کی وجہ سے پانی کی تلاش میں ادھر ادھر جا رہے ہیں۔ ہاتھیوں کا ایک ریوڑ پہلی مرتبہ چاڈ کی سرحد کے قریب دیکھا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top