جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

برکینا فاسو میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا، صدر گرفتار، حکومت اور پارلیمنٹ تحلیل

25 جنوری, 2022 16:10

اوگاڈوگو : برکینا فاسو کی فوج نے کہا کہ اس نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا، صدر روچ کابور کو معزول، حکومت اور پارلیمنٹ کو تحلیل اور آئین کو معطل کر دیا۔

بغاوت کا اعلان سرکاری ٹیلی ویژن پر کیپٹن سڈسور قادر اوئیدراوگو نے کیا، جنہوں نے کہا کہ فوج نے ملک میں "سیکیورٹی کی جاری صورتحال” اور عوام کو متحد کرنے کی "حکومت کی نااہلی” کے باعث اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برکینا فاسو کی فوج میں بغاوت، القاعدہ سے لڑنے کے لیئے وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ

فوجی اعلان میں کہا گیا کہ ملک کے صدر روچ کابور کو معزول کرنے کے بعد حکومت اور پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا گیا، جبکہ آئین بھی معطل کیا گیا ہے۔

معزول صدر کے ٹھکانے سے متعلق کوئی بات نہیں بتائی گئی۔ اتوار کو اوگاڈوگو میں صدارتی محل کے ارد گرد لڑائی شروع ہونے کے بعد سے صدر کو عوام میں نہیں دیکھا گیا۔

باغی رہنماؤں میں سے ایک نے بتایا کہ کبور کو پیر کے اوائل میں فوجیوں نے حراست میں لیا تھا، جنہوں نے محل کے میدان پر حملہ کرنے اور صدر کے گھر کے قریب گولیاں چلانے سے پہلے فوجی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

اسی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ کبور نے اپنے استعفے پر دستخط کر دیئے ہیں اور انہیں مغربی افریقی ملک میں ایک "محفوظ جگہ” پر رکھا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top