جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بلوچستان میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی 40 کلو گرام کردی گئی

25 مارچ, 2023 13:11

کوئٹہ : بلوچستان میں گندم کی امدادی قیمت دیگر صوبوں کے برابر کر دی گئی، جو کم سے کم 4 ہزار روپے فی 40 کلو گرام کردی گئی۔

بلوچستان کی حکومت نے رواں سال گندم کی خریداری کے لیۓ محکمہ خوراک کو 6 ارب روپے کا اجراء کردیا ہے۔ محکمہ خزانہ مزید 2 ارب روپے محکمہ خوراک کو جاری کرے گا۔

گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے کرنے کا مقصد زمینداروں کی حوصلہ افزائی اور مالی معاونت کر کے گندم کی پیداوار بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان حکومت ماہِل بلوچ کی گرفتاری کی وجوہات اور تفصیلات سامنے لے آئی

گزشتہ سال صوبائی حکومت نے زمینداروں کو دو ارب روپے سے زائد مالیت کے گندم کے بیج مفت فراہم کیئے تھے۔

۔محکمہ خوراک کی گندم کی بر وقت خریداری کی تیاریاں مکمل ہیں، جس کے لیئے 4 زونز میں 23 مراکز قائم کیئے گئے ہیں۔ گندم کی خریداری کے عمل کے لئے یکم اپریل سے دفعہ 144 کا نفاذ کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top