جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چھ دن میں الیکشن کرانے کی دھمکی عمران کی گیدڑ ببھکی ہے: ناصر شاہ

26 مئی, 2022 16:38

کراچی: ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ نے عمران کے سیاسی غبارے سے حوا نکالدی اب دم دبا کے بھاگے ہیں، چھ دن میں الیکشن کرانے کی دھمکی آپ کی گیدڑ ببھکی ہے۔

وزیر بلدیات سید ناصر شاہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمرانی ٹولے نے جو لانگ مارچ کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا اس کا ان کو حساب دینا پڑے گا، کوئی سیاسی کارکن کسی سرکاری املاک کو نذر آتش نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: خونی مارچ اور حملہ آوروں سے کیسا معاہدہ؟ آج بھی خالی ہاتھ لوٹے ہیں : مریم اورنگزیب

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ یہ عمران کی ہدایت تھی کہ جلاؤ گیراؤ کرو، دہشت پھیلاؤ یہ دہشت کے راستے اقتدار لینا چاہتا تھا، لانگ مارچ نے عمران کے سیاسی غبارے سے حوا نکالدی اب دوم دبا کے بھاگے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی عوام پر امن، سنجیدہ سیاست اور حکومت چاہتے ہیں اس لیے عوام ان کے انتشار سے دور رہے، چھ دن میں الیکشن کرانے کی دھمکی آپ کی گیدڑ ببھکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top