جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان نے جھوٹے بیانیے پر قوم کو ورغلایا، ان کا مقصد صرف اقتدار ہے : حمزہ شہباز

15 نومبر, 2022 13:01

لاہور : ن لیگ کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مقصد صرف اقتدار ہے۔ وہ بے نقاب ہو چکے ہیں، آنے والے دنوں میں مزید ہوں گے۔

منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت کے بعد حمزہ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے کمر درد کا مسٸلہ ہے، مگر عدالت کے حکم پر پیش ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ملک کو بدنام کیا۔ جس جھوٹے بیانیے پر قوم کو ورغلایا، آج اس سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ ساٸفر اور اداروں پر الزامات کے بعد یوٹرن لے لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ توشہ خانہ کا جواب نہ دے سکے، انہوں نے تحائف باہر فروخت کر کے کروڑوں کماٸے۔ فارن فنڈنگ کیس میں بھی جواب نہیں دے سکے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف، حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس، سماعت 25 نومبر تک ملتوی

لیگی رہنماء نے کہا کہ ان کی جھوٹ پر مبنی سیاست ہے۔ عمران خان کا مقصد صرف اقتدار ہے۔ وہ بے نقاب ہو چکے ہیں، آنے والے دنوں میں مزید ہوں گے۔ انہیں سارا حساب دینا پڑے گا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جب چاہیں جعلی سازش کا بیانیہ گھڑ لیں، جب چاہیں کہیں واپس لیتا ہوں۔ اس طرح تو سکول کے بچے نہیں کرتے، جس طرح عمران خان نے ملک کے ساتھ کیا ہے۔ ان کے فیصلوں کا بوجھ موجودہ حکومت کو اٹھانا پڑا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک میں مہنگاٸی سے عام لوگ ہریشان ہیں۔ اگر ملک نہیں چلے گا تو سیاست کیسے ہو سکتی ہے۔ نومبر میں آرمی چیف کی تعیناتی ہونی ہے۔ آئین اور قانون کے مطابق یہ سلسلہ آگے چلے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top